ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس سی او سربراہی اجلاس میں مودی نے دہشت گردی پر نوازشریف کو گھیرا 

ایس سی او سربراہی اجلاس میں مودی نے دہشت گردی پر نوازشریف کو گھیرا 

Sat, 10 Jun 2017 12:25:38    S.O. News Service

آستانہ، 9؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لیے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہیں۔اس اجلاس میں ہندوستان اور پاکستان کوایس سی او کی کل وقتی رکنیت دی گئی۔2001کے بعد پہلی بار چین کے غلبے والی ایس سی او کی توسیع ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس کی رکن کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو گئی۔آستانہ میں ایس سی اواجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی انسانی اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے،لہذا تمام ممالک کو مل کر اس کے خلاف لڑنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی ہیں۔مودی نے کہا کہ ماحولیات کو لے کر بھی ایس سی او اپنی توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔وہیں نواز شریف نے ایس سی اومیں شامل ہونے کے لیے ہندوستان کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او ارکان کے درمیان اچھے تعلقات بے حد ضروری ہیں۔شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ایسے میں ایس سی او دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار نبھائے گا۔وزیر اعظم مودی کے بعد پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان کے اس میں شامل ہونے سے چین کا غلبہ کم ہوگا۔وہیں جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔اس دوران مودی نے ایس سی او میں ہندوستان کی رکنیت کے لیے حمایت اور کوشش کرنے کے لیے چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔حال ہی میں سرحدی تنازعے اور ’و ن بیلٹ ون روڈ‘ پروجیکٹ کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہوئے اختلافات کے پیش نظر یہ ملاقات انتہائی اہم ہے۔بھارت نے ون بیلٹ ون روڈ سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، حالانکہ اس میں دنیا کے 29ممالک کے سربراہان نے حصہ لیا تھا۔ون بیلٹ ،ون ،روڈ سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کی۔وہیں، چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایس سی او میں ہندوستان اور پاکستان کا ایک ساتھ شامل ہونا بے حد اہم ہے۔ایس سی او کے ذریعے ہندوستان اور پاکستان ایک پلیٹ فارم پر آئیں گے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے چلے آ رہے تنازعات اور اختلافات حل کرنے میں مدد ملے گی۔آستانہ میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی پہنچے ہوئے ہیں۔جمعرات کو دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔


Share: